5 قوانین کے اقتباسات جو ہر شہری کو معلوم ہونے چاہیں

ایک شہری کو اپنے اختیارات، حقوق اور ذمہ داریوں سے شناسا ہونے کے لیے ریاست کے قوانین سے آشنا ہونا ضروری ہے۔ ایسے پانچ اہم اقتباسات جو ہر شہری کی روز مرہ زندگی میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں، ذیل میں دیے گئے ہیں۔

 آئینِ پاکستان(1

آئینِ پاکستان ملک کے تمام قوانین کی بنیاد ہے۔ ناصرف یہ بلکہ آئین شہری اور شہریت کے معیار کو بھی واضح کرتا ہے۔ آئین کو پڑھنے سے ایک شہری کو نہ صرف ملک کے عمومی نظام بلکہ اپنے بنیادی حقوق کا بھی پتہ چل جاتا ہے۔ اسی لیے آئین وہ سب سے اہم قانونی دستاویز ہے جس کی ہر شہری کو سمجھ بوجھ ہونی چاہئیے۔

http://www.pakistani.org/pakistan/constitution/

(2      رینٹڈ پریمسز ایکٹ (Rented Premises Act)

کیا آپ کے ساتھ کبھی ایسا ہوا کہ آپ  کرایہ دار یا مالک مکان کی جانب سے آپ کی حق تلفی ہوئی ہو لیکن آپ اس بارے میں کچھ کر نہ سکے ہوں؟ اگر ہاں، تو آپ کو رینٹڈ پریمیسز ایکٹ پڑھنا چاہیے۔ اس ایکٹ میں نہ صرف ایک مالک مکان اور کرایہ دار کے حقوق تفصیل سے بیان ہیں بلکہ تنازعات کی صورت میں قانونی چارہ جوئی کا طریقہ بھی بتایا گیا ہے۔

http://punjablaws.gov.pk/laws/498.html

(3      ہیلتھ کئیر ایکٹ (پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کئیر: کوڈ آف ایتھکس)

صحت انسان کی زندگی کا ایک قیمتی اثاثہ ہے جس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ صحت سے منسلک حقوق، علاج کے متعلق شکایات اور ڈاکٹروں کی ذمہ داریاں اس ایکٹ میں موجود ہیں۔  سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے اپنے صوبائی ہیلتھ کیئر ایکٹس بھی موجود ہیں جن کے ذریعے ہر صوبے میں شکایت کے لیے ایک کمیشن تشکیل دی گئی ہے۔

https://goo.gl/YZpPzB

(4      اسٹام ایکٹ

کئی دستاویزات ایسی ہوتی ہیں جن پر اسٹام کی ضرورت ہوتی ہے اور اگر ان پر اسٹام نہ لگایا جائے تو وہ قانونی حیثیت نہیں پاتے۔  جبکہ کچھ دستاویزات اسٹام کے بغیر بھی قابلِ قبول ہوتے ہیں۔ اسٹام ایکٹ ان مخصوص دستاویزات میں تفریق کرتا ہے اور ساتھ ہی ساتھ ایک شہری کو اسٹام نہ استعمال کرنے پر قانونی خلاف ورزی اور ان کی سزاؤں سے بھی آگاہ کرتا ہے۔

http://punjablaws.gov.pk/laws/15.html

(5      ایجوکیشن ایکٹس

تعلیم ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور حکومت کی ذمہ داری ہے کہ شہریوں کو مفت اور معیاری تعلیم مہیا کرے۔ صوبائی ایجوکیشن ایکٹس ہر صوبے میں تعلیم کے نظام اور اس کی فراہمی کو لازمی بناتے ہیں۔ یہ اس لیے بھی ضروری ہیں کہ شہری ان سے وقتاً فوقتاً رجوع کرسکتے اور تعلیم سے متعلق اپنے حقوق سے آگاہ ہو سکتے ہیں۔  http://www.pakp.gov.pk/2013/acts/the-khyber-pakhtunkhwa-free-compulsory-primary-and-secondary-education-act2017/  (خیبر پختونخوا)

https://www.ilo.org/dyn/natlex/docs/ELECTRONIC/99329/118490/F770068822/PAKD99329.pdf   (پنجاب)

http://www.sindheducation.gov.pk/Contents/Menu/Sindh_Bill_RTFE.pdf   (سندھ)

https://www.ilo.org/dyn/natlex/docs/ELECTRONIC/96221/113658/F-955909891/PAK96221.pdf  (بلوچستان)